حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نویں سالانہ انٹرنیشنل امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد حرم امام حسین علیہ السلام کے خاتم الانبیا کانفرنس ہال میں کیا گیا۔ جس میں پوری دنیا سے اربعین پر آئی ہوئی جیّد اور موثر شخصیات نے شرکت کی ۔
کانفرنس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، علامہ سید افتخار حسین نقوی چئیرمین سچ ٹی وی پاکستان، علامہ امین شہیدی سربراہ امت واحدہ پاکستان، دکتر مقدم فر تھران، ڈاکٹر اسد سہیل، سید محمد حسن نقوی یوتھ رہنما، ولایت ٹی وی یو ایس اے، سید احتشام نقوی نیو جرسی مسلم اسکاوٹس امریکا، ہما جعفری ہیوسٹن نے شرکت اور خطاب کیا۔
مقررین نے آج کے دور میں امام حسین کی قربانی کے پیغام کی افادیت پر روشنی ڈالی۔کانفرنس کا انعقاد المصطفی فاونڈیشن یو ایس اے اور ورلڈ مسلم اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کی طرف سے کیا گیاتھا۔